حیدرآباد: ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں اچانک 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی ، پتہ چلنے پر کیا واقعہ پیش آیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جامشورو میں ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی جس پر غریب ڈرائیور حیران و پریشان رہ گیا۔ڈرائیور سومار چنا کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ میں پتا نہیں کہاں سے اتنے پیسے آگئے ہیں، اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں۔

سومار چنا کا مزید کہنا تھا کہ بینک انتظامیہ نے میرا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رکشے والے، گولے گنڈے اور دیگر کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوچکے ہیں۔غریب شہریوں کے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی پر ایف بی آر کی جانب سے نوٹس بھی بھیجے گئے تھے جس پر شہری پریشان ہوگئے تھے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم آنے پر ایف بی آر کا نوٹس موصول ہوا ہے، ہمارا تو کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے، کراچی میں ایف بی آر کے آفس جانے کے لیے کرایہ تک نہیں تو کیسے جائیں گے۔جعلی اکاؤنٹ میں رقم منتقلی پر شہریوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

حیدرآباد: ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں اچانک 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی ، پتہ چلنے پر کیا واقعہ پیش آیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے” ایک تبصرہ

  1. the govt FIA FBR must ask the bank branch manager, how money has been transferred in some 1 account, who has transferred the amount. why ask the poor people ?

تبصرے بند ہیں