پاکستان میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار کا لیکن بھارت میں سونے کا کیا ریٹ ہے؟ جان کر آپ حیران پریشان رہ جائیں

نئی دلی (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ پڑوسی ملک بھارت میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق بدھ کے روز عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے انڈٰیا میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس وقت انڈیا میں 10 گرام سونے کی قیمت 49 ہزار 996 روپے ہوچکی ہے، رواں سونے کی قیمت میں 28 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب انڈیا میں چاندی کی قیمت میں بدھ کے روز 6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور فی کلو گرام چاندی 60 ہزار 782 روپے کی ہوگئی ہے۔یال رہے کہ پاکستان میں بھی فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ یہاں فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا ہے۔اگر انڈیا کے سونے کے ریٹ کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو وہاں 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 331 پاکستانی روپے بنتی ہے، یعنی انڈیا میں 10 گرام سونا پاکستان کے مقابلے میں تقریباً 15 ہزار روپے مہنگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈالر کے بعد سونا بھی قابو سے باہر، سونے کی قیمت میں حیران کُن اضافہ ہوگیا، ملکی تاریخ کی بُلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پندرہ سو روپے کا اضافہ اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار کا لیکن بھارت میں سونے کا کیا ریٹ ہے؟ جان کر آپ حیران پریشان رہ جائیں” ایک تبصرہ

  1. ایک بات کوئی بھی شاید نہ کرے کہ انڈیا کا روپیہ کیسے پاکستانی روپے سے بڑا ہے۔ دونوں ملک تو ایک ساتھ آزاد ہوئے تھے اور دونوں کی کرنسی روپیہ ہی ہے اور شاید دونوں کی ویلیو بوقت ان کے بننے کے برابر ہی تھی۔

تبصرے بند ہیں