وہی ہوا جو ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے ۔۔۔۔ نقیب محسود کیس میں نیا موڑ، راؤ انوار کے خلاف اہم ترین گواہ کیا کہہ کر بیان سے منحرف ہو گئے ؟ جانیے

کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نقیب محسود کیس کی سماعت میں نیا موڑ آگیا،سابق ان کائونٹر اسپیشلسٹ رائو انوار کیخلاف 2اہم گواہ بیان سے منحرف ہوگئے،عدالت نے 28 جولائی تک مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔گواہوں نے عدالت مین بیان دیاکہ سابق ایس ایس پی کیخلاف

بیان زبردستی لیا گیا،گواہ رانا آصف نے بیان دیا میرے علم میں یہ واقعہ نہیں ہے جبکہ گواہ شہزاد جہانگیر نے بیان دیا کہ مجھ سے زبردستی بیان لیا گیا تھا ،سابقہ بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔