’’ جو لوگ عمران خان کو 50 لاکھ سے زیادہ چندہ دیتے ہیں انکو ۔۔۔ ‘‘ ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف، پورا پاکستان سر پکڑ کر بیٹھ گیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان میڈیا سے بہت زیادہ نفرت کرتا ہے، عمران خان کے دِل میں میڈیا کے متعلق کافی نفرت ہے، اسکا دل نفرت سے بھرا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان میڈیا سے بہت زیادہ نفرت کرتا ہے، عمران خان کے دِل میں میڈیا کے متعلق کافی نفرت ہے، اسکا دل نفرت سے بھرا پڑا ہے، جنرل(ر) عاصم سلیم نے حکومت اور میڈیا کے درمیان خراب تعلقات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی، یہ کوشش فردوس عاشق اعوان بھی کرتی تھیں لیکن عمران خان کے دل میں میڈیا کے متعلق اتنی نفرت ہے کہ تعلقات بگڑ جاتے ہیں، میں عمران خان کی رگ رگ سے واقف ہوں۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی خواہش ہی یہی ہے کہ انکے خلاف تمام کرپشن کیسز ختم ہوجائیں، انکا طریقہ واردات ہی یہی ہے کہ افواہ پھیلا دو عمران خان جا رہا ہے، ھکومت ختم ہونے والی ہے، حکومت کو ٹف تائم دینا ہے، جو اپوزیشن کہتی ہے کچھ اخبار نویس ان باتوں کو سچ مان کر خبر چھاپ دیتے ہیں یا اس پر تجزیہ کرنا شروع کر دیتے ہیں لیکن یہاں پر یہ بات بھی ضروری نہیں کہ ہر صحافی ہی بد دیانت ہے، کچھ صحافی موجود ہیں جو اندر کھاتے (ن) لیگ کے ساتھ ملے ہوئے ہین اور یہ خبریں پھیلا رہے ہیں، عمران خان نے میڈیا کو کوئی فائدہی نہیں دیا، عمران خان ان لوگوں کو نہیں پہچانتا جو اسے چندہ دیتے ہیں لیکن ایک بات ہے جو لوگ عمران خان کو پچاس لاکھ سے اوپر چندہ دیتے ہیں انہیں عمران خان پہنچانتا ہے۔ خیال رہے کہ ہارون الرشید کا شمار پاکستان کے ان صحافیوں میں ہوتا ہے جو انتخابات سے قبل تو پی ٹی آئی اور عمران خان کے حامی تھے لیکن حکومت بنتے ہی یہ لوگ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے حکومت سے ہی دور ہوتے جا رہے ہیں۔