وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے لیے کتنے کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو گئے ؟جان کر آپ کی بھی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے دو خراب پرزوں کی تبدیلی کے لیے دو کروڑ 79 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر

میں کاک پٹ کی تبدیلی پر 52 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔دستاویزات کے مطابق فلائٹ ڈیٹا ایکوزیشن یونٹ کی تبدیلی پر دو کروڑ 26 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ ہیلی کاپٹر کے آلات خراب ہونے پر ایوی ایشن حکام نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اے سے رابطہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے دو آلات امریکہ سے تبدیل کرائے جائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں معیشت سے متعلقہ ایشوز پر غور، سفارشات اور مستقبل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بجلی،گیس، فرٹیلائزرز، یوٹیلٹی اسٹورز، برآمدات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کو ہاؤسنگ،این ایچ اے اور دیگراداروں کے بجٹ اور سبسڈیز پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سبسڈی کا مقصد غریب،مستحق افراد کی معاونت،ریلیف فراہم کرنا ہے،سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے، یقینی بنایا جائے کہ سبسڈی کی رقم صرف ضرورت مندوں کو میسر آئے۔وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو حکومت کی فراہم کردہ سبسڈیز کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈیز کے جائزے کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے،سبسڈی کا جائزہ لے کر افادیت بڑھانے کے لیے جامع سفارشات پیش کریں۔وزیراعظم پاکستان نے احساس پروگرام سے ضرورت مندوں کو نقد رقوم کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی،گیس،یوٹیلٹی اسٹورز، دیگر سبسڈیز کے لیے ڈیٹا بیس سے استفادہ کیا جائے۔