چین کا پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان! یہ امداد حکومت کو نہیں بلکہ کسے دی جائے گی؟ سہولت عوام تک براہ راست پہنچانے کا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ چین نے اس دفعہ پاکستانی عوام کو نو کروڑ N95ماسک دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ہے، یہ ماسک حکومت کو نہیں بلکہ الخدمت فاؤندیشن کو دیئے جائیں گے تاکہ عوام تک براہ راست پہنچ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ دوست ملک چین سے 9 کروڑ کے قریب N95ماسک پاکستان پہنچنے والے ہیں، لیکن یہ ماسک حکومت کو نہیں بلکہ فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کو دیئے جائیں گے، اس فلاحی ادارے پر پاکستانیوں کو مکمل اعتماد ہے، اس فلاحی ادارے کی جانب سے اٹھارہ لاکھ خاندانوں کو تن ڈھاپنے کے لیے کپڑے ، کھانے کے لیے ساٹھ لاکھ سے زائد خاندانوں کو کھانا فراہم کیا گیا، اس ادارے کے پاس لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک اچھا حکمران نہیں نہ ہی وہ کبھی بن سکے گے، اس وقت جو عمران خان لوگوں کے سامنے ہے وہ ماضی کے عمران خان سے مختلف ہے، حلیہ صرف ماضی کے عمران خان جیسا ہے، جیسے ہی وزراتِ عظمیٰ کا عہدہ عمران خان کے ہاتھ میں آیا وہ بدل گیا ، موجودہ وزیراعظم کی صرف شکل اور آواز اور لباس عمران خان جیسا ہے، اس کا باطن عمران خان جیسا نہیں ہے۔ عمران خان کے مشیران اور معاونین خصوصی کے اثاثوں کی فہرست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اگر یہی فہرست یا اثاثے نواز شریف کی کابینہ کے نکل آتے تو عمران خان نے خاموش نہیں رہنا تھا، انکی کوشش ہونی تھی کہ کسی نہ کسی طرح اس فہرست کے ذریعے نواز شریف کو نقصان پہنچایا جائے، ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ ایک وزیر اعظم کی کابینہ کے لیے سمندر پار لوگوں کو سہارا لیا جائے اور انہیں پاکستانیوں کے سروں پر بٹھا دیا جائے۔