PTV سے 2400ملازمین کو فارغ کرنے کا پلان !!! حکومت نے منظوری دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن نے چوبیس سو ملازمین فارغ کرنے کا پلان تیار، حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے ‏پی ٹی وی سے 2400 ملازمین کو فارغ کرنے کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ نکالے جائیں گےجو سیاسی سفارش پرشامل ہوئے ،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے گھوسٹ ملازمین کی فہرست تیار کرلی ہے ۔ دوسری طرف پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں جبری طور پر ریٹائر کیا جاتا ہے تو سخت ردعمل دیں‌ گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم نے سرکاری ٹی وی کا بزنس پلان منظور کر لیا۔ پلان کے تحت2400 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔