پاکستان میں نئی ائیر لائن متعارف کروانے کی تیاریاں، پہلا بوئنگ 737 پاکستان پہنچ گیا، یہ ائیر لائن کس کی ہے؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) ایک نئی پاکستانی ائیرلائن کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں، ائیر فیلکن نامی ہوا باز کمپنی کی جانب سے کمرشل اور کارگو پروازوں کی سہولت فراہم کی جائے، کمپنی کو پہلا بوئنگ 737 مسافر طیارہ موصول ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک نئی مقامی ائیرلائن اپنے آپریشنز کا

آغاز کرنے کیلئے تیار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کمپنی کا نام “ائیر فیلکن” ہے، جس کا صدر دفتر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ہے۔ائیر فیلکن پاکستان میں کمرشل اور کارگو پروازوں کی سہولت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے آرڈر کردہ پہلا بوئنگ 737 مسافر طیارہ اسے موصول ہو چکا ہے۔ کمپنی پہلے فیز میں 3 بوئنگ 737 طیاروں کیساتھ سروس فراہمی کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جلد بقیہ 2 طیارے موصول ہونے کے بعد ائیر فیلکن مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دے گی۔ائیر فیلکن آئرلینڈ کی ایک کمپنی سے لیز پر طیارے حاصل کرے گی۔ جبکہ پھر دوسرے فیز میں کمپنی کی جانب سے اے ٹی آر طیارے حاصل کیے جائیں گے، جو مقامی پروازوں کیلئے استعمال ہوں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنے طیاروں کی مینیٹیننس کا معاہدہ پی آئی اے کیساتھ کیا ہے۔ کمپنی 2020 میں مسافر پروازوں کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ائیر فیلکن مسافر طیاروں کا فلیٹ مکمل کرنے کے بعد رواں سال کے آخر تک اپنی مسافر پروازوں کا آغاز کر دی گی۔

4 تبصرے “پاکستان میں نئی ائیر لائن متعارف کروانے کی تیاریاں، پہلا بوئنگ 737 پاکستان پہنچ گیا، یہ ائیر لائن کس کی ہے؟

  1. I am laughing my airline with the name of WARIACH TAYYARAH in the near future. I am starting operations in 2021

  2. ATR’s previously used in northern areas but due to some unavoidable reasons they were unsuccessful ,so they were grounded after an accident near Islamabad.I think 737 small jet engined better for domestic operations,first to try from lhe to kdu.

تبصرے بند ہیں