نوابزادہ جمال رئیسانی ایک بار پھر اپنے والد کے نقش قدم پر چل نکلے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) نوابزادہ جمال رئیسانی نے ایک بار پھر اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دفاع پاکستان کا دم بھرا ہے، بھارتی ہمارا پانی روک رہا اور ملک دشمن ڈیمز کی مخالفت، بلوچ ڈیمز کی تعمیر دل سے قبول کرتے ہیں۔ حسب سابق نوابزادہ جمال ریئسانی جب بھی

پاکستان اوراہم ایشوزپربات کرنا چاہتے ہوں ‌تو ٹویٹرکے ذریعے اپنا پیغام شیئر کرتے ہیں، ان کا یہ بیان خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ نوابزادہ جمال ریئسانی کہتے ہیں کہ دوسری جانب صوبائیت پرست سیاستدان قومی مفاد کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈیمز کیخلاف مہم چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا اب نہیں ہو گا۔ بلوچ قوم ڈیمز کی تعمیر کو دل سے قبول کرتی ہے ہم اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔