سپرپاورکی جنگ ،چین امریکہ کوشکست دے ڈالے گالیکن شیطانی طاقتوں سے جنگ نہیں جیت پائے گا۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اکانومسٹ میگزین کے کورپرایک تصویرشائع کی گئی ہے جس میں چین کاجھنڈادکھایاگیاہے اوراس جھندے میں چارستارے پیلےرنگ کے اورایک بڑاستارہ دکھایاگیاہے جس کے اندرایک آنکھ بنی ہوئی ہے۔اس تصویرکے ذریعے میگزین نے دنیابھرکوپیغام دینے کی کوشش کی ہے۔چین کے جھنڈے میں چارستارے ایک طرف اورایک بڑاستارہ ایک طرف بناہواہے چارستاروں کامطلب چین کے عوام ہیںاورجھنڈے کاسرخ رنگ کمیونسٹ پارٹی کے انقلاب کوظاہرکرتاہے۔اورجوبڑاستارہ ہے یہ ان کی لیڈرشپ کوظاہرکرتاہے ۔جبکہ میگزین نے جوجھنڈےکی تصویرشائع کی ہے

اس میں چارستارے جن کوعوام دکھایاگیاہے اورایک بڑاستارہ جولیڈرشپ کی نشانی ہے اس میں ایک آنکھ کودکھایاگیاہے۔اوریہ ایک آنکھ بینجمن فرینکلن کی ہے جس کی تصویرامریکی100ڈالرکے نوٹ پرچھپی ہوئی ہے۔اس کامطلب ہے کہ امریکہ کی معیشت چینی قیادت کے زیرسایہ آچکی ہے۔یعنی معاشی جنگ میں چین نے امریکہ پربرتری حاصل کرلی ہے۔لیکن اب چین نے اس سے آگے جولڑناہے وہ ایک آنکھ کے ساتھ لڑناہے ایک آنکھ دجال کوظاہرکرتی ہے یعنی چین کی اب شیطانی طاقتوں کے ساتھ لڑائی شروع ہونے جارہی ہے۔جوچائنہ کوبرتری حاصل نہیں کرنے دے گی اورسپرپاورنہیں بننے دے گی۔اس میگزین میں پیغام دیاگیاہے کہ دنیاچین پربھروسہ نہیں کرتی اورمغرب چین کے ساتھ کس طرح تجارت کرے گاوہ ہمارے ہاتھ میں ہے۔