ہم کاکول ملٹری اکیڈمی میں اپنے ٹرینر آفیسر سے وعدہ کر کے آئے تھے کہ ۔۔۔ تاریخی گراﺅنڈ میں تاریخی فتح اور یادگار جشن کے 4 سال بعد یونس خان کا حیرت انگیز انکشاف

لندن (ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے تاریخی گراﺅنڈ لارڈز میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی تاریخی کامیابی کے بعد منائے جانے والے یادگار جشن کو 4 سال بیت گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ یونس خان کہتے ہیں کہ ٹیسٹ میچ کی جیت کو چار سال ہوگئے

لیکن آج بھی مداح اس کامیابی کو اور اس کے بعد منائے جانے والے جشن کو نہیں بھولے۔ ہم کاکول میں اپنے ٹرینر سے وعدہ کرکے آئے تھے کہ کچھ ایسا کریں گے جو یاد رہے، حوصلہ بڑھانے پرٹرینر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ لندن کے شہر لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے میزبان انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر 20 برس بعد تاریخی کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 283 رن کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔اس میچ میں کپتان مصباح الحق نے یادگار سنچری بھی بنائی تھی اور اس کے بعد انہوں نے ناصرف سیلوٹ مارا بلکہ پش اپس لگا کر اپنی سنچری اور اس دن کو یادگار بنا دیا جسے آج بھی مداح بھول نہیں سکے۔ اس میچ میں فتح کے بعد تمام پاکستانی کھلاڑیوں نے لارڈز گراﺅنڈ میں پش اپس لگا کر فتح کا جشن منایا تھا۔