پی آئی اے پر یورپ میں پابندی عائد۔۔۔!!! کون سی ائیر لائن کو بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی اجازت مل گئی ؟ پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یورپ میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے قطر ائیرویز کو خصوصی پرواز چلانے کی اجازت مل گئی، پی آئی اے پر یورپ میں عائد کی گئی پابندی کے بعد اب قطر کی ائیرلائن بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے کر آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق یورپ میں پی آئی اے

کی پروازوں پر عائد کی گئی پابندی کے بعد اب ایک غیر ملکی ائئرلائن کو بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پرواز چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ جانے پر حال ہی میں پابندی عائد کر دی گئی تھے جس کے بعد یورپ میں پھنسے پاکستانی وطن واپسی کے سلسلے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے میں یورپی ملک اسپین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پاکستانی سفارتخانے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کر کے خصوصی پروازیں چلانے کی درخواست کی۔پاکستانی سفارتخانے نے درخواست کی کہ پی آئی اے پر پابندی عائد ہونے کے بعد خلیجی ائیرلائن قطر ایئرویز کو اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز کی اجازت دی جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواست منظور کرتے ہوئے قطر ایئرویز کو خصوصی پرواز چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے قطر ایئرویز کو اجازت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔بتایا گا ہے کہ 20 جولائی کو قطر ایئرویز کی خصوصی پرواز اسپین کے شہر بارسلونا سے پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاص کر یورپی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے غیر ملکی ائیرلائنز کو مزید خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مل سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی یا حکومت کی جانب سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔