فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے، ناقابلِ یقین بات کہہ ڈالی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) (ن) لیگ کی خاتو ن پنجاب اسمبلی کی ایوان میں داڑھی کا ڈیزائن بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور قانون لانے کی قرار داد جمع کرانے پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے، حیرت انگیز رد عمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے پیغام چھوڑا گیا ہے کہ ’’یہ خاتون سپر مسلمان بننے کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ گئی ہیں، کیسا کیسا ہیرا بیٹھا ہے ایوانوں میں ان کے ہوتے ہوئے اسلام کو کسی بیرونی سازش سے کوئ خطرہ ہی نہیں۔۔ خود ہی کافی ہیں ‘‘۔خیال رہے کہ رُکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے پنجاب کے ایوان میں قرار داد جمع کرائی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ داڑھی کے ڈیزائیننگ کرنے اور کرانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ قرار داد کے متن کے مطابق ’’ پنجاب میں قانون سازی کی جائے کہ کوئی بھی داڑھی مبارکہ کے ساتھ ڈیزائن نہ بنوا سکے، داڑھی حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے، اس پر ڈیزائن بنوانا گناہ کے زمرے میں آتا ہے، ڈیزائننگ کروا کر لوگ سنتِ رسولﷺ کی توہین کرتے ہیں،ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانون بنانا چاہیئے اور ذمہداران کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہیئے ‘‘۔