”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کا کون سا قیمتی اثاثہ ہتھیانہ چاہتے تھے مگر عمران خان نے کس دبنگ انداز میں اسے بچا لیا؟ انکشاف نے عمران خان کی عزت مزید بڑھا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ پی آئی اے کے امریکہ میں موجود ” روز ویلٹ “ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی رکھتے تھے اور اب بھی رکھتے ہیں ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس

دوران پی آئی اے کی کارکردگی اور امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل کے معاملات پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی پی آئی اے انویسٹمنٹس لیمیٹڈ نے بتایا کہ ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روز ویلٹ کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے تھے اور وہ اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔اجلاس کے دوران اپوزیشن ممبران کا کہناتھا کہ یہ وقت نہیں ہے اپنی چیزیں بیچنے کا یا پھر اثاثہ جات فروخت کرنے کا ۔وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ ہوٹل بیچنے کا ارادہ نہیں ہے ، لیز یا پھر کسی کو شریک کرنے کا ارادہ ہے ۔ایم ڈی پی آئی اے انویسٹمنٹس لیمیٹڈ نے کہا کہ گزشتہ 20 سال میں روز ویلٹ نے 45 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا ہے ۔