پاکستان میں کرونا ویکیسن کے کلینکل ٹرائل کا آغاز ہونے والا ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) اب انشا اللہ کوئی بھی کرونا کی وجہ سے جان سے نہیں جائے گا ، ویکیسن کے حوالے سے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان نے حتمی خبر دیدی ۔۔۔معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہترہے اگر احتیاطی تدابیرا یسے ہی رہیں تو2،3ماہ میں کورونا پر کنٹرول کرلیں گے۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ کوروناویکسین سےمتعلق چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں معاہدہ ہوگیا ہے، ڈریپ کو معاہدے سےمتعلق آگاہ کیا گیا ہے جس کی منظوری کا انتظار ہے جیسےہی منظوری دی جائےگی پاکستان میں کلینکل ٹرائل شروع کر دیاجائے گا، کلینکل ٹرائل کےبعدویکسین کی تیاری شروع کردی جائےگی۔ ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا کہ چین میں ویکسین کے فیزون اور ٹو ہوچکا ہے فیز تھری ہونا باقی ہے جب کہ پاکستان میں ڈریپ کی منظوری کےبعدفیزون شروع ہوگا، پاکستان اورچین میں فیز مکمل ہونےکےبعد6سے8ماہ میں ویکسین میسرہوگی اور امید ہےٹرائل کامیاب رہےتوپاکستان میں6،8ماہ میں ویکسین میسرہوگی۔