دُشمن منہ تکتا رہ گیا!! پانی ذخیرہ کرنے کیلئے پاکستان میں پہلے انڈر گراؤنڈ ریزروائر کا منصوبہ مکمل ، مستقبل کی حتمی پلاننگ شروع

لاہور (ویب ڈیسک) پانی ذخیرہ کرنے کیلئے پاکستان میں پہلے انڈر گراؤنڈ ریزروائر کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ، مستقبل کی حتمی پلاننگ شروع کردی گئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کے دوران پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں پہلے انڈر گراؤنڈ ریزروائر کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔

اس منصوبے کو “مون سون انڈرگراونڈ واٹر ریزوائر” کا نام دیا گیا ہے، لارنس گارڈن کے علاقے میں مکمل ہونے والے اس منصوبے کی تکمیل میں3 ماہ کا عرصہ لگا۔ 149 ملین روپے کی لاگت سے بنائے گئے”مون سون انڈرگراونڈ واٹر ریزوائر” میں 1.5 ملین گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی سہولت موجود ہے۔امریکہ اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایسے ریزوائر بنائے جاتے ہیں جس کی مدد سے بڑے شہروں میں پانی سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔