معاملہ نیا رُخ اختیار کر گیا۔۔!!کیا تصویر میں لڑکا نظر آنے والا واقعی لڑکا ہے؟ حکام بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )لڑکی سےلڑکی کی شادی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ شادی کرنے والی ایک لڑکی نے مکمل طور پر مرد ہونے کا دعویٰ کردیاہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےٹیکسلاکے رہائشی 27 سالہ علی آکاش جوکہ پہلے ایک لڑکی تھے نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے وہ لڑکی تھی

اور ان کا نام عاصمہ بی بی تھا تاہم اب وہ مکمل طور پر ایک مرد ہے اور اس کا نام علی آکاش ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے میڈیکلی اپنی جنس معلوم کرائی تو بتایا گیا کہ میں مرد ہی ہوں۔ اس کے بعد میرا دماغی معائنہ بھی ماہر نفسیات سے کرایا گیاجس کے بعد مرد ڈکلیئر کیا گیا۔انہوں نے کہاان کا شناختی کارڈ تک وہی ہے جو پہلے تھا تاہم بس اس میں اب جنس تبدیل ہوئی ہے۔خیال رہےاس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ عاصمہ بی بی نے دھوکہ دہی سے خود کو مرد ظاہر کرکے اپنی دوست نیہا نامی لڑکی سے شادی کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے دونوں کو 15 جولائی کو طلب کرلیا۔عاصمہ بی بی نے نادرا میں اپنا شناختی کارڈ تبدیل کرایا اور اپنا نام آکاش رکھ لیا۔ بعد میں اس نے خود کو لڑکا ظاہر کرکے نیہا نامی لڑکی سے عدالت میں شادی کرلی۔ دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔تاہم آکاش علی کی جانب سےنیا دعویٰ سامنے آنے کے بعد صورتحال ایک نیا رخ اختیارکرگئی ہے۔