“غیر مسلم ، مومن کا دوست اور خیر خواہ نہیں ہو سکتا ” تاریخی قول پر عمل کرتے ہوئے ایران نے بھارت کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا ۔۔۔۔ مودی سرکار کے پیروں تلےسے زمین نکل گئی

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے چاہ بہار منصوبے میں فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر بھارت کو عظیم و انقلابی پراجیکٹ سے الگ کر دیا، ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت اور ایران کے درمیان 4 سال قبل یہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت افغانستان

کی سرحد کیساتھ چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونی ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران نے پراجیکٹ شروع کرنے اور فنڈنگ میں تاخیر کرنے پر بھارت کو اس پراجیکٹ سے الگ کر دیا ہے۔ایرانی حکام نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ پورا پراجیکٹ مارچ 2022ء تک مکمل ہوگا اور ایران اس ریلوے لائن کو بھارت کے بغیر مکمل کرے گا۔