میں اعتراف کرتی ہوں کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنے سے آدھی عمر کے نوجوان سے غیر ازدواجی تعلق رکھے کیونکہ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ نے شرم و حیا کی تما حدیں پار کر دیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک )ہولی وڈ اداکارہ، گلوکار، کامیڈین و لکھاری 48 سالہ جاڈا پنکٹ سمتھ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے شادی شدہ ہونے کے باوجود 4 سال قبل خود سے آدھی عمر کے شخص سے غیر ازدواجی تعلقات استوار کیے تھے۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جاڈ ا اوران کے شوہر ول

سمتھ نےفیس بک پر ون آن پروگرام کیا اس دوران دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاو پر بات کی۔ اسی سیریز میں ہی جاڈا نے اعتراف کیا کہ چار سال قبل جب وہ اپنے شوہر سے اختلافات پر الگ ہوگئی تھیں تو انہیں لگا شاید ان کی شادی ٹوٹ گئی ہے۔ اس دوران وہ ایک موسیقار اور اپنے قریبی دوست اگسٹ السینا کے قریب ہوگئیں ۔ انہوں نے کہا اس دوران وہ گہرے صدمے اور تکلیف میں تھیں اور سمجھتی تھیں شادی ٹوٹ چکی ہے اس لیے وہ آگسٹ کے قریب ہوئیں اور وہ سب کیا جو ان کے لیے خوشی کا باعث ہوسکتا تھا۔خیال رہےجاڈا پنکٹ اور ول سمتھ کچھ تلخیوں اور مسائل کی وجہ سے کچھ عرصے تک ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے اور اس وقت چہ مگوئیاں تھیں کہ دونوں میں طلاق ہوجائے گی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ جاڈا پنکٹ اور ول سمتھ نے 1997 میں شادی کی تھی اور دونوں کے 2 بچے بھی ہیں۔جاڈا نے یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب حال ہی میں آگسٹ السینا نے جاڈا پنکٹ سے تعلقات کے حوالے سے کئی انکشافات کیے تھے، جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ انہیں ایسا لگتا تھا کہ جاڈا پنکٹ کو شاید ایسے تعلقات استوار کرنے کی اجازت خود ان کے شوہر نے دے رکھی ہے۔آگسٹ السینا کے انٹرویو کے بعد جاڈا پنکٹ اور ول سمتھ کے حوالے سے کئی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں، جس کے بعد دونوں میاں بیوی نے فیس بک پر آکر پروگرام کیا اور تمام قیاس آرائیوں پر بات کی۔آگسٹ السینا کے انٹرویو کے بعد یہ چہ مگوئیاں بھی ہونے لگی تھیں کہ جاڈا پنکٹ اور ول سمتھ نے ایک ایسی شادی کر رکھی ہے، جس میں میاں اور بیوی دونوں کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ کسی تیسرے شخص سے بھی جنسی تعلقات استوار کر سکتے ہیں۔ایسی چہ مگوئیوں کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ پروگرام کرتے ہوئے ایسی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کیا۔