(ن) لیگ حکومت گرانے کے بالکل قریب پہنچ گئی، کیا ہونے والا ہے؟ رؤف کلاسرا کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ویسے داد دیں عمران خان صاحب کو کہ نواز لیگ جس کو 22 برس کھڑا نہیں ہونا چاہئے تھا کہ اتنا کچھ کر گئے تھے لیکن خان صاحب نے یار دوستوں،لاڈلوں،چندہ گروپ اور نالائقوں کو وزراتیں دیں جنہوں نے مال

بنانا شروع کیا کہ صرف 22 ماہ بعد نہ صرف دوبارہ کھڑے ہوگئے ہیں بلکہ حکومت گرانے کے قریب ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ’’عمران خان اور ان کی کابینہ پہ تنقید اور کرپشن بے نقاب کرنے کا یہ مطلب کیوں لیا جاتا ہے کہ نواز شریف یکدم معصوم ہوگئے؟‘‘ ۔صارف کو جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ’’ویسے داد دیں عمران خان صاحب کو کہ نواز لیگ جس کو 22 برس کھڑا نہیں ہونا چاہئے تھا کہ اتنا کچھ کر گئے تھے لیکن خان صاحب نے یار دوستوں،لاڈلوں،چندہ گروپ اور نالائقوں کو وزراتیں دیں جنہوں نے مال بنانا شروع کیا کہ صرف 22 ماہ بعد نہ صرف دوبارہ کھڑے ہوگئے ہیں بلکہ حکومت گرانے کے قریب ہیں‘‘۔