پاکستان کے اہم شہر سے افسوسناک خبر

لوئر دیر(ویب ڈیسک)ایک اور کھلی مر جھا گئی تھانہ لعل قلعہ کی حدود محبت کوٹو میں بارہ سالہ بچی خفیہ شادی کے بعد پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔ بدقسمت نائلہ کی چار دن قبل 13 سالہ امین کیساتھ شادی ہوئی، میت فرانزک ٹیسٹ کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ، سوشل میڈیا پر

بچی کے مبینہ مرڈر کے انکشاف کے بعد ضلعی پولیس آفیسر عبدالرشید خان کی ہدایات پر پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے میت کو تحویل میں لیکر کیٹگری ڈی ہسپتال ثمرباغ معائنے کیلئے منتقل کر دیا۔ہسپتال میں ایس ایچ او جاوید اقبال کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے جاں بحق نائلہ کے سسر وزیر ساکن تنگی پائین کا کہنا تھا کہ چار روز قبل مرحومہ نائلہ دختر شیر باز ساکن محبت کوٹو کی شادی اس کے تیرہ سالہ بیٹے امین اللہ کیساتھ ہوئی تھی ۔