خاتون اول بشریٰ بی بی کا بڑا بیٹا ٹھیکیداروں کا بزنس پارٹنر بن کر کروڑوں کے ٹھیکے لے رہا ہے اور۔۔۔ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی احمد نورانی نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بڑ ے بیٹے ابراہیم مانیکا کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا،تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی احمد نورانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’’اور اب ابراہیم ’’مانیکا‘‘ بھی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور ایل ڈی اے سے منسلک دو مختلف ٹھیکیداروں کے بزنس پارٹنربن کرکروڑوں کے ٹھیکے لے رہے ہیں،

مگرکیاکیجیے ایسی خبریں دینے سے خاتونِ اوّل کی توہین ہوتی ہے اور دھمکیاں ملنابھی شروع ہوجاتی ہیں۔‘‘یاد رہے کہ اس سے قبل ابراہیم مانیکا پر مبینہ اغواءکا الزام بھی عائد کیا گیا تھا لیکن ان کے خلاف عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی ۔