مدینہ جیسی ریاست قائم:تمام مسالک کیلئے ایک اردو ترجمہ والے متفقہ قرآن حکیم کی اشاعت، حکومت پاکستان نےاعلان کر دیا

اسلام آبا د (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ تمام مسالک کے لئے ایک اردو ترجمہ والے متفقہ قرآن حکیم کی اشاعت کیلئے کوشاں ہیں مسلمانوں نے جب بھی قرآن حکیم کی طرف رجوع کیا فلاح پائی قیامت تک آنے والی انسانیت اس مینارہ نور سے روشنی حاصل کرتی رہے گی

اسلام آباد میں سفا گولڈ مال میں منعقدہ قرآن پاک کے تاریخی اور نادر قلمی نسخوں کی زیارت کے لئے منعقدہ نمائش کے دورہ اوربعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ نے قرآن حکیم کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے۔آج مسلمان قرآن کی طرف لوٹ رہے ہیں کیونکہ یہ کلام اللہ اورکتاب ہدایت ہے۔مسلمان جب بھی قرآن کی طرف لوٹے ترقی حاصل کی۔انہوں نے نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے حکومت اسلام آباد میں ایک قرآن کمپلیکس قائم کرنا چاہتی ہے۔ضعیف قرآنی اوراق کو ری سائیکل کرکے دوبارہ قرآن پاک کی اشاعت کی جائے گی۔اخباری پیپر والے کاغذ پر قرآن پاک کی اشاعت پر پابندی لگائی ہے۔ اس کے لئے ایک خاص وزن اور معیار ی کاغذ لازمی کررہے ہیں۔ تمام مسالک کے لئے ایک اردو ترجمے والا قرآن پاک کا متفقہ ترجمہ شائع کرنے کی کوشش ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ نیب نے حج کی اشتہاری مہم میں مبینہ بے ضابطگیوں میں مکمل چھان بین کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے گزشتہ دو سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نور الحق قادری کے خلاف نیب راولپنڈی کی جانب سے اشتہاری ایجنسیوں اور پی آئی ڈی سے بھی ریکارڈ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نور الحق قادری کے خلاف سرکاری عمارت اپنے بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے سے متعلق ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے۔وزیر مذہبی امور کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت پر چئیرمین نیب نے جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔نیب کا شکایات سیل نور الحق قادری کے اثاثوں کی بھی مکمل معلومات حاصل کرے گا۔ شکایات کی مکمل تصدیق کے بعد باقاعدہ انکوائری شروع کئے جانے کا امکان ہے۔