اگریہ ٹیکہ لگوا لو تو ہم تمہیں فلم میں کام دینے کو تیار ہیں ۔۔۔۔ اداکار محب مرزا کو کیسی انوکھی پیشکش ہوئی تھی اور یہ فلم کس طرح کی تھی ؟ ناقابل یقین انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور نوجوان اداکار محب مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک فلم میں کام اس شرط پر دینے کی پیشکش ہوئی کہ اگر وہ رنگ گورا کرنے والے ٹیکے لگوا لیں ۔ مگر اس پر انہوں نے فلم چھوڑ دی۔ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے

انٹرویو میں محب مرزا نے بتایا کہ انہوں نے ایک فیچر فلم اس لیے چھوڑ دی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں رنگ گورا کرنے والے انجیکشن لگواؤں۔محب مرزا نے بتایا کہ پروڈیوسرز انہیں ہی کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ آپ کا رنگ تھوڑا سانولا ہے اس لیے ٹیکے لگوالیں۔ یہ بات سننے کے بعد میں نے کہا کہ آپ کی ساری باتیں ٹھیک ہیں لیکن میں آپ کے ساتھ کام نہیں کرسکتا۔