مسلسل تجربات بالآخر کامیاب ۔۔۔۔ پہلے سے موجود کونسی دوا کو کورونا وائرس کے لیے موثر ویکسین قرار دے دیا گیا ؟ جانیے

لندن (ویب ڈیسک) مسلسل تجربات کے بعد پہلے سے دنیا کے اکثر ممالک میں موجود تپ دق کی ویکسین کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے موثر اور فائدہ مند قرار دے دیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ تب دق کے علاج کے لیے 1924ء میں بنائی گئی ویکسین ’بی سی جی‘ کو ’کووڈ19‘ کے

علاج کے لیے بھی فائدہ مند اور موثر ہے ۔ اور اس کے استعمال کے مثبت نتائج ملے ہیں ۔ مختلف ملکوں میں کی گئی تحقیق میں یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ اس ویکسین سے قوت مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے، جو کووڈ کے مریض کے لیے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ بی سی جی ویکسین انتہائی ہائی رسک پر کام کرنے والے افراد مثلاً ہیلتھ ورکرزاور پولیس افسران کو دینا زیادہ فائدہ مند ہوگی ۔