نیا پاکستان بن گیا ۔۔۔ مرمت کے نام پر کے الیکٹرک کا عوام سے مذاق، حکومت کا سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی منقطع کرنے کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر سی ای او کے الیکٹرک

مونس علوی کی تصویر لگادی، تصویر میں کے الیکٹرک کے سی ای او کو موسٹ وانٹڈ دکھایا گیا ہے۔عالمگیر خان نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا، کوئی شہری مونس علوی کے گھر کا پتا بتائے میں خود بجلی منقطع کروں گا۔فکس اٹ کے بانی نے کہا کہ مونس علوی کے گھر کی بجلی کاٹیں گے تو انہیں عوام کی اذیت کا اندازہ ہوگا۔عالمگیر خان نے کہا کہ مرمت کے نام پر کے الیکٹرک عوام سے مذاق کررہی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کا فوری آڈٹ کرے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ نیپرا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ذمہ دار ہے، نیپرا نے معاملے پر ایکشن کیوں نہیں لیا، نیپرا کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک آصف زرداری کے دور میں ہم پر تھوپی گئی، کراچی میں 12، 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ہم مسائل حل کرانے کے ذمہ دار ہیں، کے الیکٹرک کو لگام دینا ہماری ذمہ داری ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ اب کراچی کی سوئی ہوئی سیاسی جماعتیں بھی جاگ چکی ہیں، موجودہ حالات میں ہم چپ نہیں رہ سکتے، بھیک نہیں مانگ رہے اپنا حق مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کی کمیٹی نیپرا سے بھی سوال کرے۔