حج کے لیے جمع کروائی گئی رقم بنک سے واپس نہ لیں ، اگلی بار بغیر قرعہ اندازی آپ کا نام کنفرم ۔۔۔۔۔اس خبر میں کتنی صداقت ہے ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عازمین حج نے شکا یت کی ہے کہ بعض بینکس والے عازمین حج سے یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ اپنی رقم بنک میں رہنے دیں ۔اگلے سال آ پ کو حج کیلئے منتخب کر لیا جا ئے گا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ ایسی کوئی

سکیم یا تجویز نہیں ہے کہ رقم بنک میں رکھنے والوں کو اگلے سال بغیر قرعہ اندازی کے منتخب کر لیا جا ئے گا۔ ایک سوال یہ بھی پیدا ہوا ہے کہ عازمین حج کے اربوں روپے چھ ماہ تک بینکوں میں رہے تو اس پر ملنے والا سود یا منافع کون استعمال کرے گا۔ بنکوں نے دو جولائی سے رقوم کی واپسی شروع کی ہے حالانکہ جون کے تیسرے ہفتے میں اعلان ہوگیا تھا کہ حج کیلئے اوورسیز کو اجازت نہیں ہوگی ۔ دو جولائی کی تاریخ سے آغاز کرکے بینکوں کو 30جون کی بہتر ڈپازٹ سٹیٹمنٹ بنانے کا موقع دیاگیا۔