نیا پاکستان بن گیا ۔۔۔۔ عورت کو دوسری شادی کی دھمکی دینے پر کیا سزا دی جائے گی؟ جان کر ہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عورت کو دوسری شادی کی دھمکی دینا بھی اب گھریلو ت شدد میں شمار ہو گا, بل قومی اسمبلی میں پیش، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا ہے جس کے مطابق گھریلو ت شدد کے مرتکب شخص یا فرد کو کم از کم 6 ماہ جبکہ زیادہ

سے زیادہ 3سال قید اور 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جائے۔وفاقی وزیر نے بل کی مزید تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ ت شدد میں جذباتی، نفسیاتی اور زبانی استحصال بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیوی کو کسی دوسرے شخص سے تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنا بھی ت شدد میں شامل ہوگا۔بل میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ دیوانگی یا تہمت لگا کر بیوی کو طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا بھی ت شدد میں شمار ہوگا۔ اگر یہ بل قومی اسمبلی میں منظور ہوجاتا ہے تو کسی بھی شخص کو اپنی بیوی کو دوسری شادی کی دھمکی دینے پر سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔