آرٹیفشل انٹیلی جنس کام آ گئی ۔۔۔ سپر کمپیوٹر نے کورونا وائرس کا علاج بتا دیا، تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ٹوکیو(ویب ڈیسک) دنیا کے تیز ترین سپرکمپیوٹر ’فوگاکو‘ نے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کا ایک بہترین طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے 2020ءکے اس تیز ترین کمپیوٹر کے ذریعے یہ پتا چلانے کی کوشش کی کہ وہ کون سے اقدامات ہیں

جن کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔اس سپرکمپیوٹر نے مختلف ماحول میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے اسباب اور رفتار کا جائزہ لے کر اسے روکنے کا طریقہ بتایا۔ کمپیوٹر نے ایک عمارت کی نقالی (Simulation)کی اور اس میں ان اقدامات کو عملی انداز میں دکھایا۔مپیوٹر نے دکھایا کہ ایک عمارت میں جہاں زیادہ لوگ ہوتے ہوں، وہاں افراد کے درمیان چھت سے فرش تک پردے لگے ہونے چاہئیں، دروازے اور کھڑکیاں کھلی ہونی چاہئیں تاکہ ہوا کی آمدورفت ہوتی رہے اور لوگوں کے درمیان مناسب فاصلہ ہونا چاہیے۔پبلک ٹرانسپورٹ کے متعلق بھی سپرکمپیوٹر نے بتایا کہ وہاں بھی لوگوں کے درمیان پردہ اور مناسب فاصلہ ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ فوگاکو اس وقت دنیا کا تیز ترین سپرکمپیوٹر ہے جس میں 1لاکھ 58ہزار 976کسٹم ریم پروسیسرز(Custom ARM processors)لگے ہوئے ہیں اور ان میں سے ہر ایک میں 48سی پی یو کورز(CPU cores)ہیں۔ فوگاکو گزشتہ تیز ترین سپرکمپیوٹر سے 3گنا زیادہ تیز ہے۔