پاکستان بڑی بڑی سپر پاور کو ٹکر دینے کے لیے تیار ۔۔۔ گوادر پورے خطے میں کس طرح معاشی مرکز بن کر ابھر نے والا ہے ؟ پاکستانیوں کا سینہ چوڑا کر دینے والی خبر

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) گوادر پورے خطے کے لیے معاشی مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق پاکستان اور چین صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کو مزید وسعت دے رہا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت گوادر پورے خطے کیلئے

معاشی مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ سی پیک سے دونوں ممالک کے مابین صنعتی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا، جبکہ باہمی اتفاق سے کپڑے، پیٹرولیم کی مصنوعات، لوہے اور سٹیل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری پاکستان میں لانے کیلئے اقدامات جاری کر دیے گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مشیر تجارت عبدالرازق داؤدنے کہا کہ امریکہ کے عالمی ادارے آئی ڈی ایف سی کے سربراہ ایڈم بوہلر سے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے لئے پبلک پرائیویٹ حصہ داری پر بھی بات ہوئی،دلچسپی رکھنے والے کاروباری حضرات چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے رجوع کریں، آئی ڈی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کیلیے طریقہ کار وضع کئے جا رہے ہیں۔ مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے عالمی ادارے آئی ڈی ایف سی کے سربراہ ایڈم بوہلر سے وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی، ایڈم بوہلر نے پرائیویٹ سیکٹر میں مختلف شعبوں میں فنانسنگ کے لئے فنڈ سے متعلق آگاہ کیا۔انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے لئے پبلک پرائیویٹ حصہ داری پر بھی بات ہوئی،دلچسپی رکھنے والے کاروباری حضرات چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے رجوع کریں۔