وزیراعظم عمران خان کا ایک اور احسن اقدام !ادویات ساز کمپنیوں کا اَز خود قیمتیں بڑھانے کا اختیار ختم، دوائیوں کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ادویا مافیا کے خلاف وفاقی حکومت کا بڑا ایکشن، وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے خلاف قانونی سیکشن ختم کرنے کی منظوری، اودیات ساز کمپنیوں سے از خوف دوائیوں کی قیمتیں بڑھانے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا احسن اقدام ، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت

پر ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے خلاف قانونی سیکشن ختم کرنے کی منظوری دے دی، اب ادویات سازی کمپنیوں کے پاس یہ اخےیار ختم ہوگیا ہے کہ وہ خود سے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کریں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایات پر وزارت صحت کی جانب سے سمری تیار کر کے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی، جسے وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے، ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے تما متصادم سیشکن بھی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔