چوہدری نثار کی بار بار نواز شریف کو روکنے کی کوشش، مگر میاں صاحب نے سیاسی مفاد کی خاطر کس طرح کراچی کو بیچ دیا؟کل جاری ہونے والی ’ہومیو پیتھک جے آئی ٹی‘ رپورٹ کے پیچھے چھپے حقائق منظر عام پر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جیسے ہی جے آئی ٹی رپورٹ جاری کی گئی ویسے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اقبالی بیان جاری کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ اقبالی بیان اس لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں،

اب سوال یہ ہے کہ جو رپورٹ سندھ حکومت نے جاری کی ہے وہ اصلی ہے یا جعلی تو اسکا جواب ہے وہ روپورٹ جعلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور سابق آرمی چیف راحل شریف اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں کریڈٹ دیا جائے کیونکہ انکے دور میں کراچی میں امن و امان قائم ہوگیا تھا، دونوں نے اپنا اپنا کردار ادا کیا لیکن جب جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تو پیپلز پارٹی نے شور مچانا شروع کر دیا کہ اب انکا نام جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے جن لوگوں نے جرائم پیشہ عناصر سے خون کروائے ، بھتے منگوائے، چائنہ کٹنگ کروائی، زمینوں اور شوگر ملوں پر قبضے کروائے،ان سب کے نام جے آئی ٹی سے نکلواکر افسران سے دستخط کروائے گئے، افسران دستخط کرنے پر رضا مند نہیں تھے لیکن نواز شریف نے اداروں کو قائل کیا کہ اس میں سے سیاسی لوگوں کے نام نکال دیئے جائیں۔ عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے اس وقت اس چیز کی مخالفت کی تھی، لیکن جیسے ہی چوہدری نثار سائیڈ لائن ہوئے تو یہ کام آسان ہوگیا، یہی وجہ ہے کہ جو جے آئی ٹی اب سامنے آئی ہے وہ ہومیو پیتھک جے آئی ٹی ہے، جو لوگوں کی جانے لیتا رہا وہ بتا رہا ہے کہ اس نے لوگوں کو کیوں اور کس کہنے پر مارا لیکن مروانے والے کا نام نہیں لیا جا رہا۔