وہ امیر ترین لوگ جن کی دولت میں کورونا وائرس کے دوران کئی100 ارب کا اضافہ ہو گیا، یہ کیا کام کرتے ہیں ؟ جانیے

نیویارک(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت تباہ ہو چکی ہے لیکن دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق فوربز کی طرف سے رواں سال کی امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کی گئی ہےجس کے

مطابق 10امیر ترین لوگوں کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر جیف بیزوس آئے ہیں جن کی دولت میں 5ارب 60کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ان کی دولت 164.5ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دوسرے نمبر پر بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی دولت 3.7ارب ڈالر اضافے سے 63.5ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ ما ہواتینگ کی دولت 3.4ارب ڈالر اضافے سے 54.6ارب ڈالر، جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکنزی بیزوس کی دولت 2ارب ڈالر اضافے سے 54ارب ڈالر، کولن ژینگ ہونگ کی دولت 1.9ارب ڈالر اضافے سے 44.6ارب ڈالر، برنارڈ ارناﺅلٹ کی دولت 1.7ارب ڈالر اضافے سے 104.1ارب ڈالر، مائیکل ڈیل کی دولت 1.6ارب ڈالر اضافے سے 31.6ارب ڈالر، ولیم لی ڈنگ کی دولت 1.6ارب ڈالر اضافے سے 26.7ارب ڈالر، ینگ لین شن کی دولت 1.4ارب ڈالر اضافے سے 33.5ارب ڈالر اور سلیمان کریموف کی دولت 1.3ارب ڈالر اضافے سے 16.7ارب ڈالر ہو گئی ہے۔