میرے لیے وزیرا عظم بننا کوئی مشکل بات نہیں ، جب تک عمران خان ۔۔۔ شاہد آفریدی اپنے آپ کو مستقبل میں کیا دیکھتے ہیں ؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ٹیم کی جم کر پٹائی کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ انجوائے کیا ، آج بھی بھارت کی طرف سے ملنے والے بیان پر قائم ہوں ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ وزیراعظم بننے شوق ہے ؟

جس کا جواب دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم کوئی شوق نہیں ہے مجھے وزیراعظم بننے کا اگربننا چاہوں تو کوئی مشکل نہیں میرے لیے لیکن جب تک عمران خان کی حکومت ہے ماشااللہ ملک کے حالات آگےسے کافی ھد تک بہتر ہو گئے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کام کر رہا ہوں مجھےکرسی کی بھی ضرورت نہیں ہے الحمد لله کام ہو رہے ہیں ، ، جب چاہت ہو تو راستے خود بخود نکلتے ہیں ، الله کروا رہا ہے کام ، عمران خان اچھے لگ رہے ہیں وزیر اعظم، مجھے کوئی شوق نہیں ہے ۔ ایسے سوالا ت کے جوابات دے کر میں اب تھک چکا ہوں اور جب بھی کوئی مجھ سے یہ سوال پوچھتا ہے تومیں بیزار ہو جاتا ہوں ۔