کویتی حکام کا بڑا اقدام! مملکت سے 8 لاکھ بھارتیوں کو نکالنے کی تیاری شروع کر دی

کویت(نیوز ڈیسک ) تارکین وطن کے حوالے سے کویتی حکومت کا بڑا اقدام، قومی اسمبلی کی جانب سے کمیٹی تشکیل ، کمیٹی مملکت میں موجود تارکین وطن کو واپس بھیجنے کے لیے سفارشات تیار کرے گی، سفارشات کو مرتب کر کے جو بِل تیار کیا جائے گا اس میں یہ بات یقینی بنائی

جائے گی کہ مملکت میں بھارتی باشندوں کی تعداد پندرہ فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق کویتی حکام نے مملکت سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ، قومی اسمبلی کی جانب سے کمیٹی تشکیل ، کمیٹی مملکت میں موجود تارکین وطن کو واپس بھیجنے کے لیے سفارشات تیار کرے گی، سفارشات کو مرتب کر کے جو بِل تیار کیا جائے گا اس میں یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ مملکت میں بھارتی باشندوں کی تعداد پندرہ فیصد سے زیادہ نہ ہو، اگر یہ بِل نافذ العمل ہوگیا تو کویت سے 8 لاکھ بھارتیوں کو باہر نکال دیا جائے گا۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ کویتی وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے بھی تجویز پیش کی تھی کہ مملکت میں تارکین وطن کی گنتی 70 فیصد سے گھٹا کر صرف 30 فیصد تک لائی جائے گی۔ اس تجویز کے ایک ہفتے بعد ہی کویتی وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں اب مزید غیر ملکیوں کو نوکریاں نہیں دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ عرب ممالک میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار بھارتی شہریوں اور بنگالی شہریوں کو سمجھا جا رہا ہے، عرب ممالک کے شہری بھی یہی مطالبہ کر رہے کہ اب ہمارے ملکوں سے بھارتیوں کو بے دخ کر دیا جائے کیونکہ ہم لوگ اپنے ممالک میں خود رہنا چاہتے ہیں ، ہم کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے ملک میں غیر مذہب کے لوگ آ کر ہمارے حق چھینے ۔