ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے پرواز کا ’’فضائی میزبان‘‘ پُرسرار طور پر لاپتا، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کھلی کی رہ جائیں گی

کراچی (ویب ڈیسک) ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے پرواز کا ’’فضائی میزبان‘‘ پُرسرار طور پر لاپتا، خبر ملتے ہی عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز PK781 کا فضائی میزبان پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

تفصیلات کے مطابق فضائی میزبان یاسر پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا، جہاں وہ ایمیگریشن پونے لے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہوگیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں پراسرار گمشفگی کا نوٹس لے لیا، فضائی میزبان کے لاپتہ پونے کی اطلاع کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ائیر پورٹ اتھارٹی کو دے دی۔ جنرل منیجر سروسز نے کہا کہ فضائی میزبان یاسر کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈا ایمیگریشن اتھارٹ کو بھی باضابطہ طور ہر سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ جی ایم فلائٹ سروسز نے کہا کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین ایمیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے، گزشتہ ماہ بھی پی آئی اے کا لاہور بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہوگیا تھا جسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ لاہور ایئر بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کچھ عرصے بعد پاکستان واپس آ گیا تھا اس کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔

ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے پرواز کا ’’فضائی میزبان‘‘ پُرسرار طور پر لاپتا، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کھلی کی رہ جائیں گی” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں