بڑی کامیابی!! وزیراعظم کیجانب سے میڈ اِن پاکستان ’’وینٹی لیٹرز‘‘ کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے، پاکستان 1ماہ میں کتنے ’’وینٹی لیٹرز‘‘ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ قوم کو سرپرائز دے دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این ڈی اے کے حوالے کردیا۔ این آر ٹی سی حکام کا کہنا تھا کہ اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جا چکے ہیں، ضرورت پڑنے پر 1 ماہ میں 300 وینٹی لیٹر بنا سکتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سنگ میل عبور، میڈ ان پاکستان وینٹی لیڑز کا پہنا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ خیال رہے پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز تیار کئے۔ این آر ٹی سی پاکستان کا پہلا اداراہ ہے جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے، اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔ وینٹی لیٹرز کی تیاری سے متعلق این آر ٹی سی حکام نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جنوری میں وزارت دفاعی پیداوار نے وینٹی لیٹرزکی تیاری کاٹاسک دیا، ترک کمپنی کے ڈیزائن پر وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں، اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، ایک ہفتے میں 75سے 180وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں۔ این آر ٹی سی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری عالمی معیار کے مطابق ہے، انجینئرنگ کونسل نے وینٹی لیٹر کوعالمی معیار کےمطابق قراردیاہے۔