استعفیٰ نہیں ایک ساتھ کئی استعفے۔۔!! تحریک انصاف کے 12 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) حکمران جماعت کو سخت پریشانی کا سامنا، تحریک انصاف کے بارہ اراکین اسمبلی حکمران جماعت کو خیر باد کہنے کو تیار، کسی بھی وقت اپنی پارٹی کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ سے خوفناک صورتحال کی طرف چل نکلا ہے

تحریک انصاف کے 12 اراکین اسمبلی ایسے ہیں جو کسی بھی وقت پارٹی کو خیر باد کہہ سکتے ہیں۔ رہنماؤں کا خیال ہے کہ پارٹی میں انکی جگہ نہیں رہ گئی کیونکہ غیر منتخب لوگوں کو آگے لایا جا رہا ہے اور انکی حق تلفی کی جا رہی ہے، جس حوالے سے بارہ رہنماء بالکل اپنی جماعت کو خیر باد کہنے کی تیاری کر چکے ہیں اور کسی بھی وقت پارٹی کو خیر باد کہہ جائیں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے ایک وزیر کی جانب سے (ن) لیگ کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک چلائے، اگر ن لیگ نے تحریک جمع کرا دی تو پھر کئی اراکین ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔تفصیلات کےمطابق انگلش اخبار “دی نیوز” کے مطابق حکمران جماعت کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ابب اراکین اسمبلی خود سے ن لیگ کو یہ آفر کراہے ہیں کہ وہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد چلائیں ، تحریک انصاف کے کئی اراکین مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی عمران خان کے تعلقات کچھ بہتر نہیں ہیں اور اب پی ٹی آئی کے اندر کے لوگ بھی عمران خان سے خوش دکھائی نہیں دے رہے۔ حکمران جماعت کے وزیر کی جانب سے کھلا ڈھلا پیغام نواز شریف، شہباز شریف اور خواجہ آصف تک پہنچا دیا گیا ہے، تاہم ن لیگی قیادت کی جانب سے ابھی تک اس آفر کا جواب نہیں دیا گیا۔