مرض اور علاج کچھ اور ۔۔۔۔۔ پاکستان میں کس مرض کا کونسا انجکشن کورونا کے مریضوں کو 10 دن میں صحت یاب کرنے لگا ؟ حیرت انگیز اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک) ایک خبر کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں جوڑوں کے درد میں استعمال ہونے والے انجیکشن ایکٹمرا کے کورونا وائرس کے مریضوں پر انقلابی اور بہترین مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ جنرلہسپتال لاہور کے 54 مریضوں کو یہ انجیکشن لگایا گے جن میں سے 75 فیصد مریض 2 انجیکشن لگنے کے 10 دن

کے اندر صحت یاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق 54 میں سے 7 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی تاہم وہ وہ پہلے سے گردوں اور شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ڈاکٹروں کے مطابق صرف اس انجیکشن سے فائدہ نہیں ہوتا بلکہ دیگر دواؤں بھی ساتھ دی جاتی ہیں، اس انجیکشن سے مریض کے گردے متاثر ہونے اور دیگر انفیکشنز کا خطرہ بھی رہتا ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے کے سلسلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے ممالک سے کہا ہے کہ یہ سلسلہ بند کیا جائے کیونکہ اسکا سخت نقصان سامنے آرہا ہے ۔ اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر کورونا سے متعلق غلط اطلاعات اورطافواہوں کا پھیلا ؤروکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غلط اطلاعات ہیں کہ کورونا وبا زیادہ تیز ی سے پھیل رہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک نے کورونا وباء پر کافی حد تک قابو پایا ہے ۔ یو این کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ غلط اطلاعات عوامی صحت کی کاوشوں میں خلل، سائنسی رہنمائی کو مسخ کر رہی ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سب غلط اطلاعات کے پھیلا ؤکیخلاف بھرپور ایکشن لے سکتے ہیں، کوئی بھی اطلاع کسی دوسرے تک پہنچانے سے پہلے تصدیق کریں، اقوام متحدہ کی جانب سے اقوام عالم کیلئے جاری کردہ اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہر صورت جانیں کہ اطلاع کہاں سے آئی؟ ذرائع کیا ہیں؟،یہ بھی تصدیق کریں کہ اطلاع کب شائع ہوئی؟ آپ کیوں شیئر کر رہے ہیں؟۔