ملک ریاض کا طلبہ کو پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا اعلان۔۔۔ طلبہ کا انتخاب کہاں کہاں سےاورکیسے کیا جائیگا؟خبر پڑھتے ہی آپ بھی اپنی قسمت آزمانے نکل پڑیں گے

اسلا م آباد ( ویب ڈیسک )بحریہ ٹائون نے ملک کی پانچ بڑی یونیورسٹی کے 25 طلبہ کو پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا اعلان کر دیا ۔چیئرمین بحریہ ٹائو ن ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ بحریہ ٹائون پاکستانی طلبہ کیلئے سپورٹ، خصوصی سپورٹ پیکج پر کام کر رہا ہے اور

اس سکیم کے تحت پاکستان سے ہر سال 25 طلباء کو پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے گا جس کے تعلیمی اخراجات بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ برداشت کر یگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنیوالے 25طلبہ کاانتخاب ملک کی پانچ بڑی یونیورسٹیوں سے کیا جائے گا جن میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی ، یوای ٹی لاہور، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، پنجاب یونیورسٹی لاہورشامل ہیں ۔بحریہ ٹائون ان یونیورسٹیوں کے 25 طلبہ کو ہر سال سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرانے کے لیئے بیرون ممالک بھیجے گا ۔ تعلیم مکمل کرنے پر طلبہ سے بانڈ سائن کرایا جا ئے گا جس کے مطابق طلبہ ملک کی خدمت کر نے کے پابند ہو ں گے۔