انتہائی مشکل حالات میں غریبوں کو زبردست سرپرائز۔۔۔ کرونا کی وجہ سے نوکری چھن جانے والوں کو 10 لاکھ کا قرضہ ، حکومت پاکستان نے نئی سکیم متعارف کروا دی ، قوم خوشی سے نہال

لاہور(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کورونا متاثرین کو بڑی خوشخبری دے ڈالی۔ ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان کے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا پہلا فیز مکمل ہو چکا اور دوسرے فیز کے لیے 24000 نوجوان کوالی فائی کر چکے ہیں جن کو 10 لاکھ کا قرضہ دیا جائے گا

جس سے وہ کاروبار کر کے اپنے مستقبل کو روشن کر سکتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سٹیپ وائز سٹیپ اس پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نےدوسرے فیز کے سلیکٹ کیے گئے نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ کٹوتی کوئی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایک لاکھ سے دس لاکھ تک اب قرضہ دیا جائے گا اس سے ہمارے جوان بزنس ایکشن پلان سے بہت بڑا فائدہ حاصل کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا 100 عرب پاکستانی جوانوں کے لیے جبکہ 25 عرف ینگ خواتین کے لیے رکھے ہیں اور اگر مزید اپلائی کریں گے تو عمران خان نے اس کے بڑھانے کا وعدہ کیا ہے ۔ انہوں نے ینگ جوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو پاکستان کااثاثہ قرار دیتے ہویے کہا کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان معیشت بھی بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے خدمت اور جذبے کے سو دن مکمل کرلیے،کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں حاصل کی گئیں۔ چھبیس فروری سے اب تک ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے ستائیس ہزار بیڈز مختص کیے گئے،ہیلتھ ورکرز کے لیے خصوصی ریلیف پیکج سمیت کمزور طبقات کے لیے ایک سوانچاس ارب کا ریلیف پیکج دیا گیا،یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان وینٹی لیٹرز اور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک بھر کی ایک سو بتیس لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد ساٹھ ہزار روزانہ تک پہنچ چکی ہے،سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کرونا کے خلاف محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے،ٹوئٹر پر“کورونا کے خلاف جنگ بزدار کے سنگ”کا ٹاپ ٹرینڈ بننا سردار عثمان بزدار پر عوامی اعتماد کی دلیل ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومت کے ساتھ مل کر کرونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ عوام مجوزہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے کرونا کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دے۔