مجبوری کا بھی شوق ۔۔۔ کورونا سے بچنے کیلئے آدمی نے سونے کا ماسک بنوالیا، اس پر کتنی لاگت آئی؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

پونے (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچنا ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں جن میں ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک سر فہرست ہیں ، جب کہ جب بات بھارت کی آئے تو 70 فیصد عوام ماسک اور سینیٹائز تک خریدنے کے قابل نہیں ہیں

لیکن دسری طرف بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شہری نے کورونا سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک تیار کروالیا۔ضلع پونے سے تعلق رکھنے والے شنکر کراڈے نے کورونا سے بچنے کیلئے سونے کا خصوصی ماسک تیار کرایا ہے۔ اس ماسک کی تیاری پر 2 لاکھ 89 ہزار روپے (6 لاکھ 48 ہزار 494 روپے پاکستانی) خرچ آیا ہے۔شنکر کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر تیار کیا گیا ماسک انتہائی باریک ہے جس میں چھوٹے سوراخ بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ ماسک کورونا کے خلاف کارگر ہے بھی یا نہیں۔