کورونا کی وجہ سے ختم ہونے والی رونقیں بحال : ایک ساتھ پانچ بڑے ممالک سے زبردست خوشخبری آگئی

جدہ(ویب ڈیسک ) پانچ عرب ممالک نے یکم جولائی سے سفری پابندیاں ختم کرکے پروازیں بحال کردی ہیں البتہ فضائی کمپنیوں کو مسافروں کی صحت و سلامتی یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی تدابیر کا پابند بنایا گیا ہے،اب تک 5عرب ممالک نے سفری پابندیاں اٹھا کر پروازیں بحال کی ہیں ان میں سے ایک مصر ہے

جس کی فضائی کمپنیوں نے 3 ماہ سے زیادہ عرصے تک پروازوں پر بندش کے بعد یکم جولائی سے بین الاقوامی پروازیں شروع کی ہیں، مصر نے کورونا کی وبا کے پیش نظر 19 مارچ کو پروازیں معطل کردی تھیں، ایجپٹ ایئر نے 29 سے زیادہ شہروں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ایجپٹ ایئر کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں یورپی ممالک کے 13 ہوائی اڈوں، افریقہ کے4، مشرق وسطیٰ کے 4 (دبئی، ابوظبی، شارجہ اور بیروت) اور شمالی امریکہ کے تین ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی- متحدہ عرب امارات کی امارات ایئر نے بھی یکم جولائی سے مخصوص شرائط کے ساتھ پروازیں شروع کردیں، بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو امارات واپس لانے کے لیے پروازیں بحال کی گئی ہیں،امارات ایئر نے یکم جولائی سے دنیا کے 52 شہروں کے لیے پروازوں کا اعلان کیا تھا- تیونس 27 جون کو اپنے ہوائی اڈے بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول چکا ہے۔ یہاں تین ماہ سے زائد عرصے سے پروازیں بند تھیں، تیونس میں سب سے پہلی پرواز فرانس سے قرطاج پہنچی، یہ فرانس ایئر کی پرواز تھی، بحرین نے بھی یکم جولائی سے ایتھنز اور قاہرہ کے لیے شیڈول پروازیں شروع کردیں، بحرین نے اپنے یہاں آنے والے غیرملکیوں پر پابندی لگائی ہے کہ وہ صحت اقرار نامہ پیش کریں اور 14 دن تک انہیں ہاؤس آئسولیشن یا قرنطینہ میں رہنا ہوگا، لبنان پانچواں عرب ملک ہے جس نے بدھ یکم جولائی کو رفیق الحریری ایئرپورٹ بین الاقوامی مسافروں کے لیے کھول دیا ہے، حفاظتی ضوابط اور ہاؤس آئسو لیشن کی پابندی کے ساتھ باہر سے آنے والے مسافروں کا خیر مقدم شروع کردیا گیا۔

2 تبصرے “کورونا کی وجہ سے ختم ہونے والی رونقیں بحال : ایک ساتھ پانچ بڑے ممالک سے زبردست خوشخبری آگئی

تبصرے بند ہیں