جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے! پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے کورونا کو بھی شکست دیدی

پشاور (ویب ڈیسک) پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے کورونا کو بھی شکست دیدی۔ پاک بھارت جنگوں کے غازی105سالہ ریٹائرڈصوبیدار فضل رؤف کورونا کے میدان میں بھی فاتح یاب ٹھہرے۔ ذرائع کے مطابق چاردہ کے نواحی علاقے ترنگزئی کے رہائشی 105 سالہ پاک آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار

مولانا غازی فضل رؤف کا کئی ہفتے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے، اس دوران ان کا اعلان بھی جاری رہا، اور گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ منفی آگیا۔ ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف سن1965اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں، اسکے علاوہ وہ ایک عالم دین کے ساتھ ساتھ درس سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ ریٹائرڈ صوبیدار نے صحتیابی کے بعد تمام عالم اسلام اور انسانیت کے لیے اس وبا سے چھٹکارا پانے کی خصوصی دعا کی اور کہا کہ جب انسان کا حوصلہ بلند ہو اور اللہ پاک کی ذات پر یقین کامل ہو تو وہ ہر قسم کی بیماری مشکلات اور آفات سے نجات پا سکتا ہے اور اس عزم کے لئے عمر کی کوئی قید بھی بھی نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، مریضوں اور اموات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔