’’ انصاف کا جنازہ نکالنے والے کا اپنا جنازہ نکل گیا، بہت جلد وہ چہرے بھی بے نقاب ہونگے جو ۔۔۔‘‘ ارشد ملک کے نوکری سے فارغ ہوتے ہی حامد میر بھی میدان میں آگئے، ناقابلِ یقین رد عمل دے ڈالا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ انصاف کا جنازہ نکالنے والے جج کے عدالتی فیصلوں کا جنازہ نکل گیا ، اس دنیا میں دیر ہے اندھیر نہیں،بہت جلد وہ چہرے بھی بے نقاب ہونگے جو ارشد ملک جیسے ججوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لکھواتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ ’’داغ داغ اجالا ! انصاف کا جنازہ نکالنے والے جج کے عدالتی فیصلوں کا جنازہ نکل گیا، اس دنیا میں دیر ہے اندھیر نہیں،بہت جلد وہ چہرے بھی بے نقاب ہونگے جو ارشد ملک جیسے ججوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لکھواتے ہیں‘‘۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا جج ارشد ملک کی برطرفی کے لاہورہائیکورٹ کے 7جج صاحبان کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی برطرفی کا فیصلہ آتے ہی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوں کہ اس نے ملک وقوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے محمد نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کردیا ،ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف پہ مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا اور تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی ،سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضا ہے کہ محمد نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیاجائے ،لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل محمدنوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے ،پارٹی کارکنان اور عوام سے اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا ہے۔

2 تبصرے “’’ انصاف کا جنازہ نکالنے والے کا اپنا جنازہ نکل گیا، بہت جلد وہ چہرے بھی بے نقاب ہونگے جو ۔۔۔‘‘ ارشد ملک کے نوکری سے فارغ ہوتے ہی حامد میر بھی میدان میں آگئے، ناقابلِ یقین رد عمل دے ڈالا

  1. yeh Markhor TV bhee corruption ka saathi hai. Hamid Mir ko bhee pehle apna ehtisab karana chahiye takeh wo emandar samjha jaaye. Judge ko rakhne wale bhee Nawaz government thhee. Corruption aur loot mar ke suboot hain, Nawaz agar apnee safaee khud na pesh karsake tau usko masoom aur eemandar nahin samjha ja sakta. Pakistan ke tareekh nahin bata rahee ke is mulk ka jadde amjad yanee baanee eemandar thaa jskkee emandari sabit karne ke bhee zaroorat hai. sab ka ehtisab zaroori hai.

  2. انشاللہ وہ دن بھی جلد اے گا جب ہم لاھور ھای کورٹ کے ججز کے بارے میں بھی انصاف ھوتا دیکھیں گیں

تبصرے بند ہیں