یا اللہ ! تیری ذات کا لاکھ لاکھ شُکر۔۔۔ پاکستان نے ڈیم بنا لیا

کوہاٹ(ویب ڈیسک) پاکستان اپنی ضرورت کے مطابق بڑا ڈیم بنانے کے قریب پہنچ گیا۔ ضمیر گل ڈیم کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے یہ ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ضمیر گل ڈیم کوہاٹ پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کےمطابق

صوبے میں تعمیرو ترقی کاسفر طے کرتے ہوئے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے کوہاٹ میں ڈیم کی تعمیر کا 85 فیصد کام مکمل کرلیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ضیاء اللہ بنگش کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کوہاٹ میں ضمیر گل ڈیم کی تعمیر کر رہی ہے جس کا 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈیم رواں سال آپریشنل ہوجائے گا۔خیال رہے کہ 7 ہزار 971 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ضمیر گل ڈیم 3 ہزار 535 ایکڑ زمین کو سیراب کرے گا۔ ڈیموں کی تعمیر سے جہاں پاکستان میں زرعی اراضی کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ضائع ہونے والے پانی کو ذخیرہ بھی کیا جا سکے گا اور بجلی بھی پیداوار بھی بڑھے گی۔

یا اللہ ! تیری ذات کا لاکھ لاکھ شُکر۔۔۔ پاکستان نے ڈیم بنا لیا” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں