نئے پاکستان اور ریاست مدینہ کی جانب شاندار قدم :

مظفرآباد (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کرمنل ایکٹ میں اہم ترمیم منظور کی ہے جس کے تحت اب کمسن بچوں کے ساتھ غلط فعل کرنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

یا انہیں خصی کردیا جائے گا ۔ٹرائل سیشن کورٹ 60دن کے اندر فیصلہ کریگی، عدالت عمر قید ، جرمانہ یا پھر خصی کرنے کی سزا بھی دے سکتی ہے، تفتیش کم از کم ڈی ایس پی کی سطح کا آفیسرکر سکے گا، اس غلط فعل کی کوشش کرنے والے کیلئے 10سال تک کی سزا رکھی گئی ہے ،جنگل سے متعلقہ تمام تر اختیارات اب محکمہ جنگلات کے پاس ہونگے،ٹمبر ٹریڈ نیشنلائزیشن ایکٹ بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔