بجٹ میں خفیہ فنڈز رکھے جانے کا انکشاف ، مگر کس کے لیے ؟ تبدیلی سرکار کا پول کھول دینے والی خبر

پشاور(ویب ڈیسک) کے پی کے میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 4 کروڑ 23 لاکھ روپے کے خفیہ فنڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پی ٹی آئی پالیسی کے برعکس چار کروڑ روپے سے زائد رقم کے خفیہ فنڈز کا انکشاف ہوا ہے

یہ فنڈز گورنر اور وزیراعلیٰ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے برسراقتدار آنے کے بعد خفیہ فنڈز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس بار نئے مالی سال کے بجٹ میں خفیہ فنڈز مختص کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق سیکرٹ فنڈ کی مد میں 4 کروڑ 23 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں گورنر سیکرٹ فنڈز کے لیے دو کروڑ اور وزیراعلی سیکرٹ فنڈز کے لیے بھی دو کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ داخلہ کے لیے 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کے بجٹ میں خفیہ فنڈز کے حوالے سے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی۔