….گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔۔۔!!! حکومتی وزیر کا جعلی ڈگریوں کا شور، پوری دنیا میں پی آئی اے کا داخلہ بند ہونے کا امکان ، افسوس ناک خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پوری دنیا آنے والے دنوں میں پی آئی اے پر پابندی لگا سکتی ہے، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے ہورپ کی جانب سے پی آئی اے پر 6 ماہ کیلئے پابندی لگنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پوری دنیا آنے والے دنوں میں پی آئی اے پر پابندی

لگا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ کی وجہ سے کچھ روز میں خلیجی ممالک اور پھر پوری دنیا کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی لگ سکتی ہے۔اعجاز ہارون نے کہا ہے کہ یورپ میں فضائی آپریشن کیلئے قوانین بہت سخت ہیں، اس سے قبل بھی پی آئی اے پر پابندیاں لگ چکی ہیں اور اب تو پوری دنیا پی آئی اے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ورپین یونین ائیرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا ہے۔پی آئی اے یورپین یونین ائیرسیفٹی ایجنسی کے خدشات دورکرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے یورپ کیلئے تمام پروازیں عارضی طور پر مسنوخ کردی ہیں۔ معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12بجے یوٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا۔ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کی بکنگ ہے، وہ چاہیں تو بکنگ آگے کرالیں یا ریفنڈ حاصل کرلیں۔ دوسری جانب پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے اسکینڈل کے بعد قومی ایئرلائن کا جعلی ٹکٹ سکینڈل بھی سامنے آگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے عہدیداروں نے یورپ کے لیے خصوصی پروازوں کی جعلی ٹکٹس کی فروخت میں تقریباً 80 لاکھ روپے کمائے ہیں. پی آئی اے سیالکوٹ دفتر میں کچھ عہدیداروں نے رقم بنانے کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اٹلی اور پیرس کے لیے خصوصی پروازوں میں 50 یا اس سے زائد پرانے ٹکٹ ہولڈرز کو جگہ دی جبکہ پالیسی کے مطابق پی آئی اے کووڈ 19 وبا سے پہلے جاری ہونے والے ٹکٹس کے حامل مسافروں کو کسی مقام کے لیے ایڈجسٹ نہیں کرسکتی۔